انسان کی قدیم ترین اور اہم ترین ایجا دات میں سے ایک زبا ن بھی ہے ۔زبان کے بغیر شایدد نیا اس مقا م پر نہ ہو تی جہاں تک ہم پہنچ پا ئے ہیں ۔اُردو زبان پا کستانی کی قومی زبان کی حیثیت سے طا لب علموں کو ادب،اخلاقیات اور معاشرتی اقدا رسکھانے کاایک بہترین ذریعہ ہے۔پاکستان میں اخوت یکجہتی اور مستقبل کی راہوں کی تلاش کے حوالے سے اردو کا مقا م اور مرتبہ کسی سے پو شیدہ نہیں ہے۔گو رنمنٹ افضل لالا پو سٹ گریجویٹ کالج مٹہ سوات کے شُعبہ اُردو کے اساتذہ اُردو زبان،اُردو ادب، اردو تقریراور اردو تحر یر کی نشر واشاعت کو اپنا اولین اور اہم تر ین فر یضہ سمجھتے ہو ئے طلبا ءاور اہل علا قہ میں پھیلانے کےلئے ہر وقت کو شاں رہتے ہیں۔ آیئے کہ ہم اُردو کے حوالے سے اُردوبولیں ،اُردو لکھیں ،اُردو پڑھیں،اور اُردو سیکھنے کے اُصول پر چلیں